وزیرخارجہ کی امریکی صدرسےملاقات،دوطرفہ تعلقات پربات چیت

وزیرخارجہ کی امریکی صدرسےملاقات،دوطرفہ تعلقات پربات چیت

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی کے درمیان پاکستان اور امریکا کے درمیان ازسر نو دو طرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق کیاگیا ہے ۔


منگل کونیویارک میں امریکا کے دورے پر گئے پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان نئے سرے سے دو طرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے وزیرِ خارجہ سے بات چیت میں وزیرِاعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات کے بعد وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی ملاقات استقبالیہ کے دوران ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات پر گفتگو کا موقع ملا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا ازسر نو آغاز چاہتا ہے۔ شاہمحمود قریشی نے بتایا کہ ان کی اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان کے بارے میں مائیک پومپیو نے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ دو تاریخ کو مائیک پومپیو سے دوسری ملاقات طے ہوئی ہے۔