پاکستان میں زلزلے سے اموات31 ہو گئیں

 پاکستان میں زلزلے سے اموات31 ہو گئیں

لاہور: پاکستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی جبکہ 600  سے زائد  زخمی مختلف علاقوں میں زیر علاج ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق زخمی افراد ڈی ایچ کیو میرپور اور ٹی ایچ کیو منڈاں میں زیرعلاج ہیں۔

پمز اسپتال کی 3 ایمبولینسز، ڈاکٹرز اور اسٹاف کے 12 افراد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے میرپور کے لئے روانہ کر دیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی تھی جس کی گہرائی زیرِ زمین 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سہ پہر 4 بج کر 2 منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز جہلم کا شمالی علاقہ تھا۔