شاداب خان کا سری لنکا کیخلاف اپنی میچ فیس زلزلہ متاثرین کو دینے کا اعلان

شاداب خان کا سری لنکا کیخلاف اپنی میچ فیس زلزلہ متاثرین کو دینے کا اعلان

لاہور:گزشتہ روز آنے والے زلزلے نے آزاد کشمیر میں تباہی مچادی اور 19 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔پاک فوج اور سول ادارے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

دکھ کی اس گھڑی میں شاداب خان نے زلزلہ متاثرین کے لیے شاندار اعلان کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ کی فیس زلزلہ متاثرین کو دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

ضرورت کی اس گھڑی میں سب متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کریں۔