امریکی صدر نئی مشکل میں پھنس گئے

امریکی صدر نئی مشکل میں پھنس گئے

نیویارک: امریکی صدر نئی مشکل میں پھنس گئے، اسپیکر نینسی پلوسی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی انکوائری کا اعلان کر دیا۔

نینسی پلوسی نے کہا کہ قانون سے بالا تر کوئی نہیں، سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے رہنما پر دباؤ ڈالا کہ وہ جوبائیڈن سے تحقیقات کریں، انہوں نے طاقت کا غلط استعمال کیا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے انکوائری کے اعلان کو کچرا قرار دیدیا، کہا اقوام متحدہ میں آج اہم دن ہے، بڑی کامیابیاں مل رہی ہیں مگر ڈیموکریٹس کا مقصد سب پر پانی پھیر کر بریکنگ نیوز چلوانا ہے۔