پشاور کے ہسپتا ل میں سلنڈر دھماکہ ، 4افراد زخمی

پشاور کے ہسپتا ل میں سلنڈر دھماکہ ، 4افراد زخمی

پشاور:مولوی جی ہسپتا ل میں سلنڈر دھماکے سے کچن کے اردلی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت غیر تسلی بخش ہے۔


سلنڈر دھماکہ مولوی جی ہسپتا ل کے ایڈمنسٹریشن بلاک کی عمارت کے کچن میں ہوا ، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔

دھماکے کے فوری بعد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتا ل منتقل کردیا گیا، ہسپتا ل انتظامیہ کے مطابق زیادہ جھلس جانے کی وجہ سے2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔