سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے ٹیم منتخب

سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے ٹیم منتخب
کیپشن: image by PCB

 لاہور :پاکستان کے چیف سلیکٹر و کوچ مصباح الحق نے سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے ٹیم منتخب کر لی ، فخر زمان اور امام الحق اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ تیسرے اوپنر عابد علی کو سیریز کے آخری میچز میں موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔

عالمی کپ کے دوران فارم سے باہر بلے باز فخر زمان کو اس سیریز میں دوبارہ فارم میں آنے کے لئے بھرپور موقع فراہم کئے جانے کا امکان ہے، فخر زمان نے 2019 میں 8 میچز کھیلے اور ایک نصف سنچری کی بدولت 23 کی اوسط سے 186 رنز سکور کیے۔

دوسری جانب میگا ایونٹ کے دوران امام الحق کی کارکردگی بھی اچھی نہیں رہی اور انہوں نے بھی محض 205 رنز سکور کئے تھے، قومی ٹیم کے کپتان پانچویں نمبر پر بلے بازی کے لئے آئیں گے جبکہ محمد عامر، وہاب ریاض اور عثمان خان شنواری تیز   گیند بازی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ٹیم میں موجود دو   آل راؤنڈرز  شاداب خان اور عماد وسیم پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے جبکہ محمد حفیظ   کی جگہ افتخار احمد  کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا،  مڈل آرڈر میں تجربہ کار بلے باز اور ٹیم کے نائب کپتان بابراعظم اور حارث سہیل ٹیم کو مضبوطی فراہم کریں گے۔