شیریں مزاری نے فردوس عاشق اعوان کے متنازع بیان پر معافی مانگ لی

شیریں مزاری نے فردوس عاشق اعوان کے متنازع بیان پر معافی مانگ لی
کیپشن: معاون خصوصی کے بیان کا حکومت کے نقطہ نظر سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: ڈاکٹر شیریں مزاری نے فردوس عاشق اعوان کے متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا طنزیہ لہجے سے صدمے اور تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہوں۔

eea0276665aa4c22ee94168272984461

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا زلزلے سے متعلق فردوس عاشق اعوان کا تبصرہ غیر سنجیدہ ہے۔معاون خصوصی کے بیان کا حکومت کے نقطہ نظر سے کوئی تعلق نہیں۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا انسانی تکلیف کو کبھی لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔