محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی
کیپشن: Image Source : INP

لاہور:محکمہ موسمیات نے پنجاب کے متعد د علاقوں میں اگلے 4روز  تک بارش کی پیشگوئی کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز سے جاری ابر آلود موسم کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بوندا باندی شروع ہو گئی ،شہر قائد میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ، محکمہ موسمیات نے لاہور کے علاوہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، گجرات میں بھی بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں سوات، مانسہرہ، ہری پور، نوشہرہ، صوابی میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر تک وقفہ وقفہ سے ہلکی اور تیز بارش ہونے کا قوی امکان ہے ۔