پوری دنیا میں حالات ایسے ہی ہیں لیکن کرکٹ ہوتی رہنی چاہیے :مصباح الحق

پوری دنیا میں حالات ایسے ہی ہیں لیکن کرکٹ ہوتی رہنی چاہیے :مصباح الحق

کراچی :مصباح الحق نے سری لنکن ٹیم کو پاکستان آنے پر خوش آمد ید کہتے ہوئے کہا اس وقت کا پاکستانی شائقین طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے ۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفر نس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں طویل عرصے بعد انٹر نیشنل کرکٹ ہونے جار ہی ہے ،امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ،پاکستان کرکٹ شائقین طویل عرصے سے اس وقت کا انتظار کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا پوری دنیا میں حالات ایسے ہی ہیں لیکن کرکٹ ہوتی رہنی چاہیے ،ہوم گراﺅنڈ میں کھیلنے کیلئے قومی کرکٹر ز بہت پرجوش ہیں ،انہوں نے کہا پاکستان میں باقاعدہ طورپر انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہئے ۔