مقبوضہ کشمیرمیں خون ریزی کاخدشہ ہے:وزیر اعظم عمران خان

مقبوضہ کشمیرمیں خون ریزی کاخدشہ ہے:وزیر اعظم عمران خان
کیپشن: تصویر :بشکریہ عمران خان فیس بک

نیویارک:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کو باورکرانے آیا ہوں کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیویارک ٹائمزکے ایڈیٹوریل بورڈ سے ملاقات کے موقع پر کیا، وزیراعظم نے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیرکی سنگین صورت حال سے آگاہ کیا،اس موقع پر بھارتی اقدامات سے خطے اور دنیا کے امن کو لاحق خطرات پرتفصیلی گفتگو ہوئی، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث پیدا بحرانی صورت حال پربھی بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم عمران خان کی نیویارک ٹائمزکےادارتی بورڈسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری خصوصا یو این کی ذمے داری ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کرے،پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، دنیا کو باور کرانے آیا ہوں کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں خون ریزی کاخدشہ ہے،عالمی طاقتیں خاموش نہیں رہ سکتیں، صورت حال سے بچا کے لئے ضروری ہے کہ عالمی برادری فوری ایکشن لے۔