برطانیہ میں کورونا متاثرین کی شناخت کیلئے سمارٹ فون اپیلی کیشن متعارف

برطانیہ میں کورونا متاثرین کی شناخت کیلئے سمارٹ فون اپیلی کیشن متعارف

لندن: برطانیہ نے سمارٹ فون ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے جو کورونا وائرس سے متاثرہ فرد کی شناخت کرے گی۔

ایپ میں صارفین کی سہولت کی خاطر ایسا فیچر رکھا گیا ہے جو صارف کو وائرس سے متاثرہ علاقے کی معلومات بھی فراہم کرے گی۔

یہ ایپ برطانیہ میں زیراستعمال ہے اور سولہ برس سے زیادہ عمر کے افراد اس ایپ کو استعمال کر سکتے ہیں۔