پاکستان نے کورونا کے دوران سماجی تحفظ کا سب سے بڑا پروگرام شروع کیا: ثانیہ نشتر

پاکستان نے کورونا کے دوران سماجی تحفظ کا سب سے بڑا پروگرام شروع کیا: ثانیہ نشتر

اسلام آباد: غربت میں کمی کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا وباء کے دوران ملکی تاریخ میں سماجی تحفظ کا سب سے بڑا پروگرام شروع کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روزاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اعلی سطح کے ایک اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے معاشی مشکلات کے باوجود معاشرے کے غریب طبقہ کیلئے ایک ارب ڈالر کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے فلیگ شپ پروگرام احساس کا مقصد مربوط طریقہ کار کے ذریعے خواتین اور بچوں سمیت مختلف پسماندہ طبقات کو سہولت فراہم کرنا ہے۔