قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس28ستمبر کو طلب

قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس28ستمبر کو طلب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس طلب کرلیاگیا ۔اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت 28 ستمبر سہ پہر 3بجے کانسٹیٹیوشن روم میں منعقد ہو گا۔


سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماﺅں کو خطوط ارسال کردیئے گئے ۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہناہے کہ انتخابی اصلاحات اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تجاویز دیں۔

پاکستان اور گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات میں شفافیت کے حوالے سے شکوک کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سب مل کر متعلقہ قوانین، رولز اور طریقہ کار میں ترامیم تجویز کریں۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،اپوزیشن لیڈر رہنما میاں شہباز شریف ، بلاول بھٹو زرداری ، اسعد محمود اور چوہدری طارق بشیر چیمہ کوشرکت کی دعوت دے دی گئی ۔