سنوکر ورلڈ چیمپئن اوسلیوان کو 18 سالہ کھلاڑی کے ہاتھوں شکست

سنوکر ورلڈ چیمپئن اوسلیوان کو 18 سالہ کھلاڑی کے ہاتھوں شکست

لندن: سنوکر کے ورلڈ چیمپئن رونی اوسلیوان کو 18 سالہ نوجوان کھلاڑی روکی ایرون ہل نے شکست دیدی۔ اوسلیوان کی ہار کو سنوکر کے کھیل میں بڑے اپ سیٹ سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی ایرون ہل کا عالمی رینک 115 ہے اور انھیں مارچ 2020 میں ہی پروفیشنل کھلاڑی تسلیم کیا گیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 18 سالہ نوجوان آئرش کھلاڑی کی پیدائش 2001 میں ہوئی تھی جب 44 سالہ اوسلیوان نے اپنا پہلا ورلڈ ٹائٹل جیتا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 3 بار ورلڈ چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرنے والے مارک ولیمز کو بھی اپ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انھیں 24 سالہ کھلاڑی روکی پیٹر ڈیلون نے چاروں شانے چت کرکے مات دی تھی۔