اعتمرنا ایپ عمرہ زائرین کے لیے انتہائی مدد گار ثابت ہوگی ڈاکٹر عمر المدہ 

اعتمرنا ایپ عمرہ زائرین کے لیے انتہائی مدد گار ثابت ہوگی ڈاکٹر عمر المدہ 

مکہ مکرمہ: عالمی وبا کے بعد پوری دنیا کے مذہب کے مقدس ترین مقامات پر عبادت گزاروں کو مشکلات کا  سامنا کرنا پڑا ہے ایسے میں مسلمانؤں کو بھی اجتماعی عبادات میں مشکل آئی ہے ۔ سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی آسانی کے لیے نئی ایپ متعارف کروادی ہے ۔               

سعودی عرب کی وزارت حج کے چیف پلاننگ اینڈ سٹریٹجی آفیسر ڈاکٹر عمر المدہ کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی عمرہ ایپ ’اعتمرنا ‘ نہ صرف کاروبار میں مسابقت کا ماحول پیدا کرے گی بلکہ زیارات مقدسہ کے تجربے کو بھی خوشگوار بنائے گی۔عرب نیوز کے مطابق ڈاکٹر عمر المدہ کا کہنا ہے کہ ایپ کی شروعات کے بعد عمرہ کمپنیوں کو بہتر اور زیادہ خدمات فراہم کرنا چاہئیں۔

انھوں نے کہا کہ جب کمپنیاں معیاری خدمات کم قیمت پر فراہم کرتی ہیں اور خصوصاً مقامی زائرین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے سخت محنت کرتی ہیں تو زائرین ان کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ایجنٹس جو کہ عمرے سے متعلق سب کچھ کنٹرول کرتے تھے اب ایسا نہیں کر سکیں گے،وہ صرف ایجنٹس ہیں اور ان کے پاس کوئی سہولیات نہیں ہوتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایجنٹوں کا کام تو صرف عمرہ کمپنوں کی نمائندگی اور انہیں مملکت کے باہر مارکیٹ کرنا ہے۔المدہنے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور عمرہ کمپنوں اور ان کے بیرونی ایجنٹوں کے درمیان تعلق صرف مارکیٹنگ تک محدود ہوگا۔