دبئی اور سعودی عر ب کے درمیان پروازوں کا سلسلہ دوبارہ بحال 

  دبئی اور سعودی عر ب کے درمیان پروازوں کا سلسلہ دوبارہ بحال 

  ریاض :سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ دبئی کے لیے شیڈول پروازیں اتوار سے بحال کردی جائیںگی، ریاض، جدہ اور دمام سے دبئی کے لیے روزانہ 5 پروازیں چلائی جائیں گی۔

سعودی اخبار کے مطابق ناس ایئر، امارات ایئر اور فلائی دبئی بھی یکم اکتوبر سے پروازیں شروع کریں گی جس کے بعد رفتہ رفتہ ان کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

دبئی ایئرپورٹ کے ڈپٹی ایگزیکٹو چیئرمین ماجد الجوکر نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب کے بڑے شہروں اور دبئی کے درمیان پروازوں کی بحالی اہم اقدام ہے، اس کی بدولت دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی سرگرمیاں بہتر ہوں گی۔

سعودی عرب دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے دوسرا بڑا ملک ہے، 2019ءکے دوران 63 لاکھ سے زیادہ سعودیوں نے دبئی کا سفر کیا تھا۔الاتحاد ایئر نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے ریاض، جدہ اور دمام کے لیے اس کی پروازیں بحال ہوجائیں گی۔