بھارتی فوج نے نہتے نوجوان کشمیریوں کو شہید کردیا

بھارتی فوج نے نہتے نوجوان کشمیریوں کو شہید کردیا

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ،نہتے کشمیر نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں 2نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔بھارتی فورسز نے بج بھیرہ کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔

قابض بھارتی فوج کے ضلع پلواما کے علاوہ سری نگر، بڈگام، کپواڑہ اور شوپیاں سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور پرتشدد کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،کشمیری مسلمانوں کے گھروں کو دھماکے سے بھی اڑایا جارہا ہے۔