ارطغرل غازی میں ترک اداکارہ پاکستانی دلہن بن گئیں،تصاویر وائرل

ارطغرل غازی میں ترک اداکارہ پاکستانی دلہن بن گئیں،تصاویر وائرل

اسلام آباد:اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی میں گوکچہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ برکو کیراٹیلی کے نئے پاکستانی برائیڈل شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

0ac5a674072a849340a1f2fa2afdf6e0

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سے ترک اداکارہ برکو کیراٹیلی کے حالیہ برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر ہو رہی ہیں جو انہوں نے ایک پاکستانی ڈیزائنر کے لیے شوٹ کروایا ہے۔برکو کیراٹیلی کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیو ز میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ پاکستانی دلہن کے روایتی لباس میں ملبوس ہیں۔

عروسی لباس اور خوبصورت زیور میں ملبوس ترک اداکارہ کو مداحوں کی جانب سے ان کے اِس دلکش روپ کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ اِس سے قبل اسرا بیلگیچ بھی پاکستانی برانڈ زکی برانڈ ایمبیسڈر بن چکی ہیں اور انہوں نے ایک پاکستانی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ بھی کروایا تھا۔

9e3e1be8d9539c0c19d9298beb94365e

واضح رہے کہ رواں سال 23 جولائی کو31 برس کی ہونے والی برکو کیراٹیلی نے ترک سریز ارطغرل غازی میں گوکچہ خاتون کا کردار نبھایا تھا جس میں انہیں معصوم چہرے، سلجھی ہوئی طبیعت اور صاف دل رکھنے والی شخصیت دکھایا گیا تھا لیکن ارطغرل اور حلیمہ سلطان کی شادی کے بعد گوکچہ خاتون کو ڈرامے میں حسد کرنے والی خاتون کے روپ میں بھی دکھایا گیا تھا۔گوکچہ خاتون کے حسد کی وجہ یہ تھی کہ وہ ترک سیریز کے مرکزی کرادار ارطغرل سے بےحد محبت کرتی تھیں۔