سعودی ائیر لائنز کی شیرخوار بچوں کے ٹکٹ میں 90 فیصد رعایت

سعودی ائیر لائنز کی شیرخوار بچوں کے ٹکٹ میں 90 فیصد رعایت
تصویر بشکریہ ۔۔ ٹویٹر

  ریاض : سعودی عریبین ایئرلائنز کی پروازوں سے سفر کرنے والے بچوں اور شیرخواروں کو ٹکٹ کی قیمت عام ٹکٹ کا صرف 10 فیصد ہوگی۔

سعودی ذرائع کے مطابق السعودیہ نے بتایا کہ شیرخوار کے ٹکٹ کی قیمت عام ٹکٹ کا 10 فیصد ہوگی، جہاں تک بچے کے ٹکٹ کی قیمت کا تعلق ہے تو یہ عام ٹکٹ کے پچاس فیصد کے مساوی ہوگا۔

 6 برس سے کم عمر کے بچوں سے سفرکرتے وقت پی سی آر ٹیسٹ طلب نہیں کیا جائے گا، یہ بچے نئے کورونا وائرس ٹیسٹ اور اس کے سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔