شہبازشریف کیخلاف نیب میں درخواست عمران خان کیجانب سے دی گئی:مریم اورنگزیب

شہبازشریف کیخلاف نیب میں درخواست عمران خان کیجانب سے دی گئی:مریم اورنگزیب

اسلام  آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف کیخلاف نیب میں درخواست عمران خان کیجانب سے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف کیخلاف نیب میں درخواست عمران خان کیجانب سے دی گئی ہے جبکہ عمران خان ملک پر مسلط ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف 60 دن نیب کے عقوبت خانے میں تھے،58 والیم میں ایک جگہ بھی شہبازشریف پرمنی لانڈرنگ،کرپشن کا الزام نہیں لگایا گیا،شہبازشریف کے خلاف 58 والیم پرمشتمل ریفرنس دائرکیا گیا ہے,قانون کا قتل کرکے اپنی مرضی کے مطابق استعمال کیا گیا، عمران خان نیب کے ذریعے شہبازشریف کو کیوں گرفتار کرانا چاہتے ہیں؟شہبازشریف کے خلاف 58 والیم پر مشتمل ریفرنس دائر کیا جاچکا ہے۔

سابق  وفاقی وزیر  کا کہنا تھا کہ نیب کی طرف سے 110 گواہان کے بیان قلمبند ہوچکے ہیں،ریفرنس دائرہوچکا ہے اب شہبازشریف کوکیوں گرفتارکرنا چاہتے ہیں؟ان کے پاس جھوٹوں کے پلندے اور اپنی چوری چھپانے کے سوا کچھ نہیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن)  نے مزید کہا کہ اے پی سی کے فیصلوں کو مفلوج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،گلگت بلتستان  کے انتخابات آ رہے ہیں، یہ شہبازشریف کو گرانا چاہتے ہیں،قانون  کا قتل کرکے اپنی مرضی کے مطابق استعمال کیا گیا،نیب کی طرف سے 110 گواہان کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔

کل دواؤں کی قیمتوں میں 262 فیصد اضافہ کیا گیا،ایک نالائق اور کرپٹ ٹولہ پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے،شہبازشریف کو جھوٹا کیس بناکر گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا،ریفرنس دائر ہوچکا، چالان ہوچکے اب گرفتاری کی ضرورت کیوں ہے؟حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے،شہبازشریف اے پی سے کے ہر فیصلے کو مکمل کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سےمیڈیا کی آواز کو بند کیا جا رہا ہے،حکومت کے پاس جھوٹوں کے پلندے اور اپنی نااہلی چھپانے کے سوا اور کچھ نہیں،چیئرمین نیب کو مالم جبہ،بلین ٹری سونامی، آٹا چینی پر کرپشن کیوں نظر نہیں آتی۔