دودھ کے کارپوریٹ فارمنگ سیکٹر اور پروسیسرز کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات ہوئی:مشیر تجارت

دودھ کے کارپوریٹ فارمنگ سیکٹر اور پروسیسرز کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات ہوئی:مشیر تجارت

اسلام آباد:مشیر  تجارت عبدالرزاق داؤد  نے کہا ہے کہ دودھ کے کارپوریٹ فارمنگ سیکٹر اور پروسیسرز کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مشیر تجارت نے کہا ہے کہ دودھ کے کارپوریٹ فارمنگ سیکٹر اور پروسیسرز کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات ہوئی،وزارت تجارت کوفارمزکوفروغ اورضروریات کوپورا کرنےسےمتعلق اہم چیلنج کا سامنا۔

انہوں نے لکھا کہ اس امر میں پوری سپلائی چین کا معاشی طور پر ممکن العمل ہونا ضروری ہے،ٹیکس کے ڈھانچے میں تبدیلی کرکے لاگت کو کم کرنے کی حکمت عملی کا جائزہ لینا ہوگا۔