ہفتے کے روز لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ہفتے کے روز لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

لاہور: محکمہ موسمیات نے ہفتے کی شام سے لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شام ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث ہفتے سے بدھ تک بالائی پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔ اتوار سے منگل کے دوران جنوبی پنجاب میں تیز ہوائیں اور آندھی چل سکتی ہے۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق شہید بینظیر آباد 44، نور پور تھل، سکرنڈ اور رحیم یارخان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔