بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، اعلیٰ سفارتکار کی طلبی، شدید احتجاج ریکارڈ

بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، اعلیٰ سفارتکار کی طلبی، شدید احتجاج ریکارڈ

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے اعلیٰ سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر لیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے 24 ستمبر کو بروہ سیکٹر میں جان بوجھ کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 شہری زخمی ہوئے۔

ترجمان نے بھارت کے اعلیٰ سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ تھمایا اور کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ بھارت 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔