بحرین، ماسک نہ پہننے پر 20 دینار جرمانہ

بحرین، ماسک نہ پہننے پر 20 دینار جرمانہ

 مانامہ :  بحرین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 20 دینار جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق بحرین کے مقامی افراد اور غیر ملکی رہائشیوں سے جرمانہ وصول کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات، صنعتی علاقوں اور تجارتی مالز پر اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ماسک لگانے کی پابندی کے اقدامات کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے حفاظتی تدبیر کے طور پر کئے جا رہے ہیں،اس کی پابندی نہ کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے امن عامہ اور سیکورٹی سے متعلق اداروں کو بھی با اختیار کر دیا گیا ہے۔

فیصلے میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ ماسک نہ لگانے والوں کو 20 دینار جرمانے کی رقم فوری ادا کرنا ہو گی ورنہ انھیں جوڈیشل کنٹرول افسران کے ذریعے سیکورٹی اداروں کے حوالے کر دیا جائے گا۔