نوازشریف کو اقتدار سے نکالنے والی مریم نواز ہیں، شیخ رشید

نوازشریف کو اقتدار سے نکالنے والی مریم نواز ہیں، شیخ رشید

لاہور :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہو رمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہامریم نواز ہی نواز شریف کو سیاست سے نکالنے والی ہیں ،مریم نواز نے اپنے والد کی سیاست کو بہت نقصان پہنچا یا ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف سے ملنا فخر کی بات ہے ،مجھے فخر ہے میں پاک فوج کا ترجمان ہوں را کا ایجنٹ نہیں ،اگر میں نے ٹیلی فون ڈیٹا آئوٹ کیا تو ملک میں  شور مچ جائے گا ،شیخ رشید نے کہا کہ عمر کے اس حصے میں جھوٹ نہیں بولتا ،نواز شریف نے جو تقریر کی وہ مودی کی تقریر تھی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے مریم نواز نے نکلوایا، اس نے پہلے بھی ن لیگی قائد کو مروایا اور اب بھی مروائے گی، جن فلیٹوں سے یہ خطاب کررہے ہیں، یہ لوگوں کا پیسا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے برے دن ہیں، ان دونوں کے بیچ سے عمران خان نے وکٹ نکالی ہے، اپوزیشن جماعتیں استعفیٰ دیں گی، نہ ہی دھرنا اور نہ ہی عدم اعتماد کی تحریک لائیں گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کرپشن سے جو گند پھیلا وہ عمران خان ختم کرینگے ،عمران خان کی قیادت میں مافیا کو شکست ملے گی ،یہ سینٹ الیکشن سے پہلے جھگڑا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا ہمیں معلوم ہے سارے سیاستدان ڈیل کی سیاست کرتے ہیں ۔