پاکستان کرکٹ شائقین کیلئے ایک اور خوشخبری،نیوزی لینڈ سے ٹاکرا

پاکستان کرکٹ شائقین کیلئے ایک اور خوشخبری،نیوزی لینڈ سے ٹاکرا

پاکستان کرکٹ فینز کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری ،نیوزی لینڈ کی حکومت نے اپنے کرکٹ بورڈ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی میزبانی کی اجازت دے دی ۔


زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز طے کردہ پروٹوکولز کے تحت ہوں گی۔

 نیوزی لینڈ کی ویسٹ انڈیز اور پاکستان سے سیریز کا شیڈول آئندہ ہفتے جاری کردیا جائے گا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی  میچوں کی سیریز شیڈول ہے ۔