گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ، ایڈیشنل ایس ایچ او رحیم خان شہید

گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ، ایڈیشنل ایس ایچ او رحیم خان شہید
گاڑی کو روکنے کی کوشش پر ملزمان نے پولیس پر فائر کھول دیے۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو اسکرین گریب

کراچی: کراچی کے علاقے گلستان جو ہر میں پولیس مقابلے کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایڈیشنل ایس ایچ او رحیم خان شہید ہو گئے۔ سفید رنگ کی کار میں سوار ملزمان نے خالد بن ولید روڈ پر بینک سے رقم لیکر نکلنے والی گاڑی کو لوٹنے کی کوشش کی جہاں سے ملزمان کا تعاقب شروع ہوا۔ 


گاڑی کو روکنے کی کوشش پر ملزمان نے پولیس پر فائر کھول دیے اور پولیس اہلکاروں نے بھی  جواب میں گولیاں چلائیں۔ فرنٹ سیٹ پر موجود پولیس افسر کو گولی لگی جس سے وہ شہید ہو گئے۔ ملزمان گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔

 سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان سفید رنگ کی کرولا سے پولیس پر فائرنگ کرتے دیکھے گئے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کو روکنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی نے متعلقہ افسران سے واقعہ کی فوری تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔