سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 700 روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 700 روپے کمی
کیپشن: فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ملک بھر میں سونا مزید سستا ہو گیا۔ ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز 1500 روپے کمی کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہو گئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 2 ڈالر اضافے سے 1859 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس 105 پوائنٹس کمی سے 41701 پر بند ہوا۔ 

حصص بازار میں آج 43 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15.42 ارب روپے رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ارب روپے بڑھ کر 7818 ارب روپے ہے۔