وزیراعظم عمران خان کچھ دیر بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان کچھ دیر بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
کیپشن: عمران خان اہم قومی، عالمی مسائل پر گفتگو کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہےڈ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے کچھ دیر بعد خطاب کریں گے۔ جس میں عالمی مسائل کے ساتھ ساتھ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا اقوام عالم کے بڑے فورم سے خطاب پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 20 منٹ پر نشر کیا جائے گا ۔ وزیراعظم کے خطاب کی ریکارڈنگ مکمل کر لی گئی۔

وزیراعظم کا خطاب 30 منٹ سے زائد کا ہوگا، عمران خان اہم قومی، عالمی مسائل پر گفتگو کریں گے، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی آواز اقوام عالم تک پہنچائیں گے۔ کورونا صورتحال اور ترقی یافتہ ممالک کے کردار پر اظہار خیال بھی وزیراعظم کے خطاب میں شامل ہوگا۔