گرمی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری 

گرمی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری 

اسلام آباد:گرمی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ،پاکستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ 26 ستمبر سے شروع ہونے جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سرد مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کے لئے تیار ہے۔سرد مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ 26 ستمبر کو پاکستان میں داخل ہو گا اور اس سے بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا، اسلام آباد، پنجاب بھر میں بارشیں ہوں گی جبکہ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بھی بارشوں کے سلسلوں کا آغاز ہو جائے گا۔

 محکمہ موسمیات نے ستمبر کے آخری ہفتے میں موسم مزید گرم رہنے کی پیش گوئی کی تھی اور کہا تھا اکتوبر میں بارشوں کا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا جس کے باعث موسم میں تبدیلی رونما ہوگی۔ستمبر اپنا جلوہ دکھانے لگا ہے درجہ حرارت 37 تک پہنچ گیا۔مون سون بارشوں کے بعد بھی موسم میں بہتری نہ آسکی، موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ ستمبر کے آخری ہفتے میں دن کے اوقات میں پارہ مزید بڑھے گا۔

 ماہرین موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سرد مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کے لئے تیار ہے۔