سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں ، 8 خطرناک دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں ، 8 خطرناک دہشت گرد گرفتار

لاہور: کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے بھر میں مختلف مقامات میں کارروائیوں میں 8 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔ سی ٹی ڈی کی طرف سے مزید کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہا رکیا گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر میں کئی مقامات پر کارروائیاں کی ہیں ۔ان  کارروائیوں کے دوران 8 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ 

سی ٹی ڈی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خطرناک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا اور ا ن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔ 

 لاہور میں کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں کی شناخت مشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال اور اسامہ کے نام سے ہوئی ۔ گرفتارہونےوالوں کا تعلق کالعدم دہشتگرد تنظیموں سے ہے ۔ 

 ترجمان کا کہنا تھا کہ حافظ آباد سے ممشالی خان نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم کے لیے فنڈز اکٹھے کر رہا تھا، گوجرانوالہ سے عبدالرحمان نامی دہشت گرد گرفتار کیا گیا جس کا تعلق کلعدم تنظیم داعش سے ہے، شیخوپورہ سے کاشف محمود اور منصور نامی دہشت گرد گرفتار کئے گئے، گرفتار دہشت گرد وال چاکنگ کے زریعہ فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا چاہتے تھے۔