صارفین کی سہولت کیلئے واٹس ایپ کا 5 نئے فیچرز پر کام جاری

WhatsApp, new features, users, convenience, internet

نیویارک: صارفین کی زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کرنے کیلئے واٹس ایپ کچھ منفرد فیچرز پر کام کر رہا ہے ۔ جن کو مستقبل قریب میں صارفین کی سہولت کیلئے متعارف کروایا جائے گا ۔

کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں واٹس ایپ مخصوص رابطے کیلئے آخری بار سین کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا ۔ جس کے تحت صارف کی مرضی کے بغیر اُس کا لاسٹ سین کوئی نہیں دیکھ سکے گا ۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس کے تحت کسی بھی تصویر کو سٹیکر میں تبدیل کرنا ممکن ہو گا ۔ رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی تھرڈ پارٹی سافٹ وئیر کو استعمال کئے بغیر تصاویر کو سٹیکر میں بدل سکیں گے جس کے باعث واٹس ایپ کے ذریعے چیٹنگ کا مزہ اور بھی دوبالا ہو جائے گا ، تاہم یہ فیچر فی الحال ڈیسک ٹاپ ورژن کیلئے ہی ہو گا اور اینڈرائڈ یا آئی فون کیلئے اس کی دستیابی سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ۔

کمپنی حکام نے مزید بتایا کہ صارفین جلد ہی غائب ہونے والی چیٹس کی ایک نئی خصوصیت بھی دیکھ سکتے ہیں ۔ یہ خصوصیت پہلے سے موجود غائب پیغامات کی خصوصیت کی توسیع ہے ۔

واضح رہے کہ صارفین کو واٹس ایپ پر ہائی ریزولوشن ویڈیوز یا تصاویر کو بھیجنے میں کافی مشکلات کا سامنا تھا ، اس لیے کمپنی نے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایک نئے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے ۔ اس طرح واٹس ایپ جلد ہی آپ کو ہائی ریزولوشن ویڈیوز یا تصاویر بھیجنے کی اجازت دے گا ۔

اس کے علاوہ کمپنی ایک نئے ڈیزائن کردہ گروپ انفارمیشن پیج کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے ۔