پٹرول بحران کی بازگشت ،فوج طلب کرنے کا اشارہ 

Petrol Price In Pakistan,Ogra,Diesel Price

 آئل ٹینکر ڈرائیورز کی کمی کی وجہ سے برطانیہ میں پٹرول کی قلت پیدا ہو گئی ہے،پٹرول کی قلت کو کمی پورا کرنے کیلئے فوج کو بھی طلب کیا جا سکتا ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں پٹرول اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ چکی ہیں،پٹرول بحران سے بچنے کیلئے عوام نے گاڑیوں کے ٹینک فل کروانے شروع کر دئیے ہیں ،ہر طرف افرا تفری سی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔

برطانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں اور ضرورت کے مطابق پٹرول ڈلوائیں۔مزید انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات میں آئل ٹینکر چلانے کے لیے فوج کو طلب کیا جاسکتا ہے۔

 کورونا وائرس اور بریگزٹ کے باعث برطانیہ کو بڑی گاڑیوں کے ایک لاکھ ڈرائیوروں کی کمی کا سامنا ہے۔