آڈیو لیکس کے بعد شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں اہم فیصلہ 

آڈیو لیکس کے بعد شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں اہم فیصلہ 
سورس: Twitter

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات میں اہم فیصلے ہوگئے ہیں۔ اسحٰق ڈار وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ہی فلائٹ میں واپس پہنچ رہے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی 24 گھنٹے کے دوران لندن میں ہونے والی دو ملاقاتوں میں فیصلہ کیا گیا کہ اسحق ڈار اب پاکستان کی معاشی پالیسیاں دیکھیں گے اور منگل کو وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔ 

ملاقاتوں میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مفتاح اسماعیل حکومتی پالیسی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔ نواز شریف نے اسحق ڈار کو مشورہ دیا کہ پاکستان جانا ہی ہے تو پھر شہباز شریف کے ساتھ جائیں۔

مصنف کے بارے میں