مفتاح اسماعیل مستعفی، اسحاق ڈار وزیر خزانہ نامزد

مفتاح اسماعیل مستعفی، اسحاق ڈار وزیر خزانہ نامزد
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس میں مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفی قائد میاں نوازشریف کو پیش کردیا ہے۔

اجلاس میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا۔4 ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا۔پارٹی اور ملک کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔اجلاس میں مشکل حالات میں بہترین خدمات انجام دینے پر مفتاح اسماعیل کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس کے بعد نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ کے لئے نامزد کر دیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی 24 گھنٹے کے دوران لندن میں ہونے والی دو ملاقاتوں میں فیصلہ کیا گیا کہ اسحق ڈار اب پاکستان کی معاشی پالیسیاں دیکھیں گے اور منگل کو وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔ 

ملاقاتوں میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مفتاح اسماعیل حکومتی پالیسی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔ نواز شریف نے اسحق ڈار کو مشورہ دیا کہ پاکستان جانا ہی ہے تو پھر شہباز شریف کے ساتھ جائیں اور وہ پیر کو پاکستان پہنچ رہے ہیں جس کے بعد منگل کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔

مصنف کے بارے میں