بلے بازوں کی سلو بیٹنگ، پاکستان کا انگلینڈ کو فتح کیلئے آسان ہدف

بلے بازوں کی سلو بیٹنگ، پاکستان کا انگلینڈ کو فتح کیلئے آسان ہدف
سورس: Twitter

کراچی: بلے بازوں کی سلو بیٹنگ کے باعث پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں فتح کے لیے انگلینڈ کو 167 رنز کا آسان ہدف دے دیا ہے۔ 

انگلش ٹیم کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی طرف سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔ 

شروع میں پاکستان کی بیٹنگ اچھی رہی لیکن بابر اعظم اور شان مسعود نے انتہائی سلو بیٹنگ کی ۔ محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 67 گیندوں پر88 رنز بنائے۔ 

بابر اعظم نے 28 گیندوں پر 36 اور شان مسعود نے 19 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ نے 3 گیندوں پر دورنز بنائے۔ آصف علی نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر کچھ ہدف بہتر کیا انہوں نے 3 گیندوں پر 13 رنز کی اننگز کھیلی۔