واشنگٹن :غیر قانونی امیگرینٹس کو پناہ دینے والے شہروں کو سزا دینےسے متعلق حکم نامہ غیر قانونی قرار دیدیا گیا

واشنگٹن :غیر قانونی امیگرینٹس کو پناہ دینے والے شہروں کو سزا دینےسے متعلق حکم نامہ غیر قانونی قرار دیدیا گیا

ایگزیکٹو آرڈر کے معاملے پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوایک اور دھچکا لگا ہے، غیر قانونی امیگرینٹس کو پناہ دینے والے شہروں کو سزا دینےسے متعلق حکم نامہ غیر قانونی قرار دیدیا گیا۔

ٹرمپ نے امیگریشن ایجنٹ سے شہروں کو تعاون پر مجبور کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ٹرمپ کی متنازع پالیسی پرعمل سے پہلے ہی سان فرانسسکو اور سانتا کلارا کاونٹیز نے عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔

سان فرانسسکو کی عدالت کے جج کی جانب سے جاری حکم نامے کا اطلاق پورے ملک پر ہوگا۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ محکمہ انصاف جج کی رولنگ کے خلاف کل اپیل دائر کرے گا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق پناہ گزینوں کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کا مطلب علاقوں کو بنانا ریپبلک بنانا ہے