امریکا نے جنوبی کوریا میں میزائل ڈیفنس نظام کی تنصیب شروع کردی

امریکا نے جنوبی کوریا میں میزائل ڈیفنس نظام کی تنصیب شروع کردی

نیو یارک: امریکا نے جنوبی کوریا میں میزائل ڈیفنس نظام کی تنصیب شروع کردی ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق تھاڈ میزائل ڈیفنس نظام کی تنصیب گالف کورس میں کی جارہی ہے۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا میں میزائل ڈیفنس نظام اس سال کے آخر تک مکمل آپریشنل ہوجائے گا، جنوبی کوریا میں اس میزائل ڈیفنس نظام کی تنصیب کا چین شدید مخالف ہے۔

میڈیا کے مطابق بیجنگ سمجھتا ہے جنوبی کوریا میں میزائل سسٹم نصب کر کے امریکا چین کے ایٹمی اور میزائل نظام پر نظر رکھنا چاہتا ہے۔