سابق بیور کریٹس کا بھارتی انتہا پسندوں کو لگام ڈالنے کا مطالبہ

سابق بیور کریٹس کا بھارتی انتہا پسندوں کو لگام ڈالنے کا مطالبہ

نئی دہلی :بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی حرکتوں سے سبھی تنگ آنے لگے سابق بیورکریٹس کے ایک گروپ نے راجستھان کے وزیرِ اعلیٰ کے نام کھلا خط لکھ دیا جس میں یکم اپریل کو ہونےو الے’پہلو خان' کے قاتلوں کو گرفتار کرنے اور گاوکشکوں کو لگام ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یکم اپریل کو راجھستان کے علاقے بہرورمیں ایک مسلمان ’ پہلو خان ‘کو ہندو انتہاپسندوں نے گائے اسمگل کرنے کا الزام لگا کر قتل کر دیا تھا،پہلو خان کے بیٹا اور بیوی انصاف کے طلب گار ہیں۔
سابق انڈین بیوروکیٹس گوپال کرشنا گاندھی وجاہت حبیب اللہ اور ارون رائے نے وزیرِ اعلیٰ راجھستان کو ایک کھلے خط میں خبردار کیا ہے کہ وہ ان گاو¿ کشکو ں کو لگام ڈالیں اور پہلو خان کے قاتلوں کو گرفتار کریںخط میں یہ بھی لکھا گیا کہ وزیر ِ اعلیٰ جانتے ہیں کہ پہلو خا ن گائے ذبح کرنے کے لیے نہیں لا رہا تھا بلکہ دودھ کے لیے لا رہا تھا