بھارتی ہیکرز نے پیپلز پارٹی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر لی

بھارتی ہیکرز نے پیپلز پارٹی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر لی

کراچی: پیپلز پارٹی کی عوام سے رابطے کا ذریعہ سمجھی جانے والی ویب سائٹ کو بھارتی ہیکر ز نے ہیک کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی آفیشل ویب سائٹ بھارتی ہیکرز کے سائبر کے حملے کی زد میں آگئی‘ جس کے سبب ویب سائٹ تاحال بند ہے۔

تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ ’ ٹیم آئی بی ایچ‘ نامی ہیکرز نے کی ہے اور انہوں نے وہاں اپنا پیغام بھی چھوڑا ہے۔

ہیکرز نے ویب سائیٹ پر لکھے پیغام میں کہا ہے کہ’’ٹیم آئی بی ایچ ایک بار پھر پاکستانی حکومت کے سرورز کو نشانہ بنائے گی‘ اور تمہیں ہماری طرف سے باخبر رہنا چاہیے تھا‘‘۔

کہا جارہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ویب سائٹس پر حملہ پاکستانی ہیکرز کی جانب سے بھارتی ویب سائٹس پر حملے کے بعد کیا گیا تھا ‘ پاکستانی ہیکرز کے نام Ind_C0d3r اور Mr Sh3ll بتائے جارہے ہیں۔

ابتدائی طورپرپیپلز پارٹی کی ویب سائٹ پر بھارت کا جھنڈا بنا آرہا تھا تاہم اب سرچ کرنے پر ویب سائیٹ لوڈنگ پر چلی جاتی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے ہیکرز اس قسم کے اقدامات کرتے رہتے ہیں ‘ رواں سال فروری میں لاہور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ویب سائیٹ بھی ہیک کرلی گئی تھی۔