ٹرمپ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے رقم حاصل کرنے میں ناکام

ٹرمپ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے رقم حاصل کرنے میں ناکام

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے اخراجاتی بل میں میکسیکو سے متصل سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے رقم حاصل کرنے کے منصوبے سے دستبرداری کا اشارہ دیا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کے قریبی مشیر کیلین کونوے کا کہنا ہے کہ دیوار کی تعمیر کے لیے اخراجات بجٹ میں شامل نہیں کیے جائیں گے جو جمعہ تک ہرصورت منظور کیا جانا ہے۔
انہوں نے تصدیق کی کہ اس دیوار کی تعمیر کے لیے اس ہفتے رقم حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن یہ ان کی اہم ترجیح رہے گی۔واضح رہے کہ ڈیموکریٹس نے دھمکی دی تھی کہ اگر دیوار کے لیے رقم مختص کی گئی تو وہ اس بل کو روک لیں گے۔ دیوار کے لیے رقم مختص نہ کرنے کے فیصلے سے اب تعطل حکومت کا خطرہ ٹل گیا ہے۔