مصباح الحق 40سال کی عمر کے بعد چھکے لگانے کی مشین بن گئے

 مصباح الحق 40سال کی عمر کے بعد چھکے لگانے کی مشین بن گئے

جمیکا:قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق جو کہ اس وقت ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری اپنی آخری ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں انہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز لگاتار دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر قومی ٹیم کو فتح دلائی۔ وہ 40سال کی عمر کے بعد چھکے لگانے کی مشین بن گئے۔ 42سالہ مصباح الحق زندگی کی 40بہاریں دیکھنے کے بعد سے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 43چھکے رسید کرچکے ہیں
جو اس عمر میں کسی بھی بلے باز کی جانب سے لگائے گئے چھکوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔مصباح کے بعد اس فہرست میں دوسرا نمبر سابق ویسٹ انڈین کھلاڑی کلائیو لائیڈ کا آتا ہے جنہوں نے صرف 6چھکے رسید کررکھے ہیں۔