سنجے دت فلم "بھومی" کی شوٹنگ مکمل ہونے پر جذباتی ہوگئے

سنجے دت فلم

نئی دہلی:بالی وڈ اداکار سنجے دت فلم "بھومی" کی شوٹنگ مکمل ہونے پر جذباتی ہوگئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم "بھومی" کے ساتھ فلم انڈسٹری میں واپس آنے والے اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت اچھا وقت گزرا اور کامیاب تجربہ رہا اور اب فلم کی ریلیز کا انتظار ہے۔

فلم کی کہانی باپ اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے جو جذبات اور انتقام پر مبنی ہے ،فلم کی ہدایات اومنگ کمارجبکہ پیشکش فلمساز بھوشن کمار سندیپ سنگھ نے دی ہے ۔فلم 22 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔