اتر پردیش: عید میلادالنبیﷺ اور جمعۃ الوداع سمیت 15 سرکاری چھٹیاں ختم

اتر پردیش: عید میلادالنبیﷺ اور جمعۃ الوداع سمیت 15 سرکاری چھٹیاں ختم

اتر پردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش کے انتہا پسند وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ نے عید میلادالنبیﷺ ، جمعتہ الوداع سمیت پندرہ سرکاری چھٹیاں ختم کر دیں۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کی چھٹی بھی منسوخ کر دی گئی۔

اس کے علاوہ مختلف مذہبی تہواروں اور سیاسی مذہبی شخصیات کے یوم پیدائش اور یوم وفات سمیت سرکاری چھٹیاں منسوخ کرنے کی منظوری ریاستی کابینہ نے دی۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹس میں کہا گیا عظیم شخصیتوں کے یوم پیدائش کے موقع پر ریاست کے تمام تعلیمی اداروں میں ان کی شخصیت، كارناموں اور تحریک دینے والی تعلیمات کو موجودہ نوجوان نسل تک پہنچانے کے مقصد کیلئے کم از کم ایک گھنٹے کی نشست منعقد کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں