فیس بک کے بعد فیس ایپ نے نوجوانوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا

فیس بک کے بعد فیس ایپ نے نوجوانوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا

لاہور:سمارٹ فونز کے آنے سے جہاں ہمارے روز مرہ کے معمولات میں تبدیلی آئی ہے وہیں اب ہم جسمانی تبدیلیوں کے ساتھ بھی خود کو دیکھ سکتے ہیں۔آج کل سیلفی لینا ہر نوجوان کی پسندیدہ عادت ہے اور ایسی ایپس کی بھی کمی نہیں جو ان تصاویر کو بہتر بنانے یا کسی اور چہرے سے چہرہ بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔مگر اب ایسی ایپ بھی سامنے آگئی ہے جو جنس بدل سکتی ہے، چہرے کو بوڑھا کرسکتی ہے اور مسکراہٹ بھی نمودار کرسکتی ہے۔یہ ہے فیس ایپ، جو سیلفی یا فون میں محفوظ کسی بھی تصویر کو لے کر اس میں تبدیلیاں کرسکتی ہے۔اس مقصد کے لیے یہ ایپ نیورول نیٹ ورک ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے۔

فیس ایپ دو مختلف طرح کی مسکراہٹ بھی تصویر میں شامل کرسکتی ہے، آپ کو بوڑھا یا کم عمر بنا سکتی ہے یا مرد کو عورت بنا سکتی ہے۔

اس میں ایک فلیش نامی فلٹر بھی ہے جو جلد کی رنگت کو صاف اور اسے ہموار بنانے کا کام کرتا ہے۔تاہم ابھی یہ ایپ بالکل پرفیکٹ نہیں کیونکہ یہ اکثر لوگوں کی جلد پر عجیب رنگوں کا اضافہ کردیتی ہے۔اسی طرح کسی مرد کو خاتون بنانے کا نتیجہ کافی خوفناک لگتا ہے تاہم پھر بھی یہ استعمال کے لیے کافی دلچسپ ضرور ہے۔

اگر آپ اپنے فون میں اسے شامل کرنا چاہتے ہیں تو ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور سے اسے مفت ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔