ظہیر خان نے بھی اپنی منگنی کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا

ظہیر خان نے بھی اپنی منگنی کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا

 ظہیر خان نے بھی اپنی منگنی کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا

انڈیا: انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی قیادت کرنے والے ظہیر خان نے دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ کے دوران اپنی منگنی کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا۔ظہیر خان کی منگیتر کوئی عام شخصیت نہیں بلکہ کامیاب بالی وڈ فلم ’چک دے انڈیا‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ اہم کردار ادا کرنے والی خوبصورت اداکارہ ساگاریکا گھاٹگے ہیں۔ان دونوں کی قربت کی خبریں اس منظر عام پر آئی تھیں جب حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہندوستانی کرکٹر یوراج سنگھ کی شادی پر دونوں نے ساتھ شرکت کی تھی۔ظہیر خان نے ٹوئٹر پر اپنی منگیتر کی انگوٹھی کے ساتھ ایک تصویر لگا کر منگنی کا اعلان کیا۔ساگاریکا نے کہا کہ ظہیر نے انہیں شادی کی پیشکش کر کے حیران کردیا اور وہ خود بھی اس بارے میں لاعلم تھیں۔