اڑنے والی موٹر سائیکل کا تجربہ، فروخت رواں سال کے آخر میں متوقع

اڑنے والی موٹر سائیکل کا تجربہ، فروخت رواں سال کے آخر میں متوقع

واشنگٹن :گوگل کے شریک بانی لیری پیج کافی عرصے سے خاموشی کے ساتھ دو کمپنیوں کے ساتھ مل کر اڑنے والی سواریوں کی تیاری پر کام کر رہے تھے۔

اب ان میں سے کیٹی ہاک نامی کمپنی نے آخرکار پہلی اڑنے والی گاڑی یا یوں کہہ لیں موٹرسائیکل کا تجربہ کیا ہے اور یہ عام افراد کے لیے رواں سال کے آخر تک دستیاب ہو گی۔

کیٹی ہاک کے صدر سبسٹین تھرون نے ایک ٹوئٹ میں اپنی کمپنی کی ویب سائٹ کا ایک لنک شیئر کیا جس میں ”فلائیر“ نامی اس سواری کے پروٹوٹائپ کی ویڈیو اپ لوڈ تھی۔

یہ پروٹوٹائپ ایک موٹرسائیکل جیسے برقی ایئرکرافٹ ہے جس کے حتمی ورژن پر ابھی کام جاری ہے جو اس سے کچھ مختلف ہوسکتا ہے۔ اس سواری کا وزن سو کلو گرام تک ہے اور یہ 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں