5 شہروں کے200سے زائد مقامات پر فری انٹرنیٹ کی سہولت کاآغاز

5 شہروں کے200سے زائد مقامات پر فری انٹرنیٹ کی سہولت کاآغاز

لاہور:  پنجاب حکومت نے صوبے کے 5بڑے شہروں لاہو ر،راولپنڈی ، فیصل آباد ، ملتان اور بہاولپور کے 200سے زائد مقامات پر فری انٹرنیٹ (وائی فائی ہاٹ سپاٹس )سروس کا آغاز کردیا ہے جبکہ مری کے 16مقامات پر بھی انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے. حکومت پنجاب کے اس شاندار پروگرام سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے اور انہیں رابطوں میں آسانی آئے گی.

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں مفت انٹرنیٹ سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس ضمن میں کمپیوٹرکابٹن دبا کر پروگرام کا آغاز کیاـ وزیراعلی شہبازشریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کے پانچ بڑے شہروں میں مفت انٹرنیٹ سروس کا اجراء حکومت پنجاب کا شاندار پروگرام ہے اور صوبے کو ڈیجیٹل نظام کی جانب منتقل کرنے کے حوالے سے ایک اہم اقدام ہےـ مری کے 16مقامات پر فری انٹرنیٹ سروس سے یہاں آنے والے سیاحوں کو فائدہ ہوگاـ

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں اور مختلف اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلا کران اداروں کی استعداد کار بڑھائی گئی ہےـ  انہوں نے کہاکہ لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم حکومت پنجاب کا ایک ایسا اقدام ہے جس سے عوام کو پرانے اور فرسودہ نظام او رپٹواری کلچر سے نجات ملی ہے اوراس نئے نظام سے زمین کے معاملات کو آسان بنادیا گیا ہے اور پنجاب کی 5کروڑ 60لاکھ دیہی آبادی کو اس نئے نظام سے فائدہ پہنچا ہےـ

مصنف کے بارے میں