فیس بک پر لائیو ویڈیو چلا کر باپ نے بیٹی سمیت خودکشی کر لی

بینکاک: تھائی لینڈ کے شہری نے فیس بک پر لائیو ویڈیو کے دوران 11 ماہ کی بیٹی کو پھانسی دینے کے بعد خودکشی کرلی۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ پولیس کے کا کہنا ہے کہ 20 سالہ شخص نے اپنی بیوی کی ناراضگی سے مایوس ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھایا اور جائے وقوع کی جانب روانہ ہوا جو ایک ویران ہوٹل تھا، اسی ہوٹل سے ہم نے باپ بیٹی کی لاشیں برآمد کیں۔پولیس کے مطابق تمام کارروائی کی ویڈیو لائیو نشر ہونے کی رپورٹس کے بعد انہیں 20 سالہ وٹی سن وونگتلے اور بچی کی لاشیں تھائی لینڈ کے صوبے فوکیٹ میں واقع ایک خالی ہوٹل سے ملیں۔

یاد رہے کہ تھائی باشندے نے پیر (24 اپریل) کو فیس بک کے لائیو ویڈیو آپشن کا استعمال کرتے ہوئے اس واقعے کو نشر کیا، یہ ویڈیو واقعے کے کئی گھنٹوں بعد بھی فیس بک پر موجود رہی، جس کے بعد منگل (25 اپریل) کی دوپہر فیس بک انتظامیہ نے اسے ہٹادیا۔