پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ پروڈکشن کے ساتھ فلمیں بنائی جائیں گی،سائرہ شہروز

پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ پروڈکشن کے ساتھ فلمیں بنائی جائیں گی

پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ پروڈکشن کے ساتھ فلمیں بنائی جائیں گی،سائرہ شہروز

لالی ووڈ: پاکستانی فلم ’چلے تھے ساتھ‘ ایک سفر پر مبنی رومانوی کہانی ہے جسے آخر کار ریلیز کردیا گیا، اس فلم کے ریلیز کے بعد اس کی ٹیم یقیناً بےحد خوش ہوگی جس کا اظہار انہوں نے کیا۔سائرہ شہروز نے اس فلم کو سائن کرنے کے حوالے سے کہا کہ ’مجھے لگا تھا کہ پروڈیوسر بینش عمر اور ہدایت کار عمر عدیل کے ذہن میں ایک خیال تھا جو اس فلم کی صورت میں شامنے آیا۔ اس فلم میں چینی نژاد کینیڈین اداکار کینٹ ایس لیونگ نے بھی مرکزی کردار ادا کیا، ان کا ایسا ماننا ہے کہ الگ زبان ہونا اور ایک فلم میں کام کرنا کوئی بڑی بات نہیں، مجھے اس فلم میں کام کرکے بےحد مزہ آیا، ان سینز میں کام کرکے زیادہ مزہ آیا جب کوئی بول نہیں تھے صرف جذبات کو سمجھنا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ پروڈکشن کے ساتھ فلمیں بنائی جائیں گی۔